آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
آئی ایل او کا محنت کش نرسنگ کے حقوق اور حالاتِ کار کی بہتری کے لیے بڑا اقدام
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے زیراہتمام پاکستان میں نرسنگ عملے کے حقوق، منصفانہ حالاتِ کار اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی مشاورتی سیشن براؤن بیگ لنچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کے نرسنگ سیکٹر کی فلاح و بہبود اور آئی ایل او نرسنگ پرسنل کنوینشن 1977ء (نمبر 149) کے تحت موزوں پالیسی فریم ورک کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
قریب میں حکومت، مزدور و آجر تنظیموں کے نمائندے، ترقیاتی شراکت دار اور نرسنگ اداروں کے ماہرین شرکت کریں گے تاکہ ملک میں نرسوں کے تحفظ اور صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ سیشن میں شرکت کے لیے 19 جون تک رجسٹریشن لازمی ہے
یہ اہم نشست پیر 22 جون 2026ء کو اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک ہیڈ کوارٹرز کے قریب آئی ایل او بلڈنگ میں صبح 11 سے دوپہر 1 بجے ہوگی
