کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سندھ سوشل سیکیورٹی میں ڈائریکٹر آصف داؤد کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں فرض شناس افسران کو بلیک میل کرنے اور ادارے کو بدنام کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف ایک بڑا اور سخت اقدام سامنے آیا ہے۔
صدر سٹی ٹو افس میں تعینات جونیئر کلرک کی جانب سے ڈائریکٹر آصف داؤد کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی منفی پروپیگنڈا مہم کا کمشنر سیسی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ملازم کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ محکمہ جاتی کارروائی اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جونیئر کلرک مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور من گھڑت الزامات کے ذریعے ادارے کے مصلحت پسند اور ایماندار ڈائریکٹر آصف داؤد کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا تھا، فیاض کا مطالبہ تھا کہ اسے فیلڈ میں بھیجا جائے تا کہ افسران کے نام پر صنتعوں سے بھتہ طلب کیا جاسکے
جب یہ معاملہ کمشنر سندھ سوشل سیکیورٹی کے سامنے لایا گیا، تو انہوں نے ادارے کی ساکھ اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے فوری ایکشن لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے مفاد پرست اور کرپٹ عناصر جو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے افسران پر کیچڑ اچھالتے ہیں، وہ ادارے کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں
سیسی انتظامیہ نے لیبر نیوز کو بتایا کہ بلیک میلنگ، بدسلوکی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پروپیگنڈا سیل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ادارے کے ملازم کو سخت عبرت ناک سزا دی جائے گی
