آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
بیجنگ کا پاکستانی صنعت میں طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
کراچی ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چینی اسٹریٹجک شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی طویل مدتی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
چینی کنسورشیم سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی (این سی سی پی ایل) میں اپنے حصص بڑھانے کے لیے اضافی سرمایہ کاری کرے گا
چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اور شینزین اسٹاک ایکسچینج کے اعلیٰ سطح کے چینی وفد نے یو ہونگ کی قیادت میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی
ایس ای سی پی نے طویل عرصے سے زیرِ التوا اہم ریگولیٹری منظوریوں کا اجرا کر دیا ہے، جس سے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں
