June 19, 2026

مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار، صنعتکاروں کا سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ

 مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار، صنعتکاروں کا سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو صنعتکاروں نے ایک مشکل فیصلہ قرار دیا ہے

کاروباری برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ کی سطح پر لایا جائے۔

وفاقی چیمبر کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ موجودہ معاشی منظر نامے میں شرح سود برقرار رکھنا اسٹیٹ بینک کا مشکل فیصلہ ہے، تاہم توانائی کی بلند قیمتوں اور خطے میں فنانسنگ کی سب سے زیادہ لاگت کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں حریفوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں

پاک ایران اور امریکہ ایران امن معاہدے کے بعد شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود تھی، لہٰذا اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کی جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp