June 19, 2026

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ 2026-27 کو بزنس فرینڈلی قرار دے دیا

 پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ 2026-27 کو بزنس فرینڈلی قرار دے دیا

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو خوش آئند اور بزنس فرینڈلی قرار دیتے ہوئے حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے

کونسل کے چیئرمین فواد انور نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو لکھے گئے علیحدہ خطوط میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز کی تنظیمِ نو، 50 کروڑ تک آمدن والی کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس میں نرمی اور برآمدی آمدنی پر لیوی 2 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

کونسل نے برآمدی شعبے کی عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے دو تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ پی ٹی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ 1.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کو برآمد کنندگان کے لیے انکم ٹیکس کی مکمل اور حتمی ادائیگی تصور کیا جائے تاکہ ٹیکس تنازعات ختم ہوں

متبادل کے طور پر، برآمدی آمدنی پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 15 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے علاقائی حریفوں کے ہم پلہ آ سکے۔ کونسل کے مطابق ان ترامیم سے طویل مدتی برآمدی اہداف حاصل ہو سکیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp