June 19, 2026

محکمہ لیبر سندھ میں 20 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

 محکمہ لیبر سندھ میں 20 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر برائے لیبر ہیومن ریسورسز سعید غنی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے محکمے میں 20 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کی کرپشن ہوئی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام آل پاکستان ویمن ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افسران کے تبادلے کیے گئے، تاہم بعض کو عدالتی فیصلوں سے ریلیف ملا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وزارت بچانے کے لیے اپنی دیانت داری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے

انہوں نے انکشاف بھی کیا کہ 2016ء میں بطور مشیر لیبر انہیں ماہانہ 5 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ صوبائی وزیر نے مزدوروں پر زور دیا کہ وہ کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کے لیے متحد ہو کر استحصال کے خلاف آواز اٹھائیں

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس سنگین معاملے پر ان پر شدید دباؤ ہے، لیکن وہ چوروں کو عہدوں پر بحال نہیں کریں گے اور احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp