June 13, 2026

تنخواہوں میں اصافے کا مطالبہ کرنے والے ملازمین پر تشدد مزدور حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ضیاء سید

 تنخواہوں میں اصافے کا مطالبہ کرنے والے ملازمین پر تشدد مزدور حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ضیاء سید

گجرات ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری ضیاء سید نے وفاقی بجٹ کے موقع پر مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر مسائل کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ لاٹھی چارج، بدترین تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امتیاز لیبر ہال گجرات سے جاری اپنے ایک ہنگامی بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے جائز معاشی و آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانا ملک کے ہر شہری اور محنت کش کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے جا استعمال اور انہیں قید و بند کا نشانہ بنانا انتہائی قابلِ افسوس اور عالمی لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ضیاء سید نے وفاقی حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملازمین کو فی الفور اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، نہتے ملازمین پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنے والے ذمہ دار عناصر کے خلاف شفاف اور اعلٰی سطح کی تحقیقات کروا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

مزدوروں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سن کر حل کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر کے مظلوم محنت کشوں کے ساتھ فیڈریشن کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی باوقار زندگی کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp