June 13, 2026

ای او بی آئی نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پنشنرز کو 54 ارب روپے سے زائد ادا کیے، اقتصادی سروے

 ای او بی آئی نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پنشنرز کو 54 ارب روپے سے زائد ادا کیے، اقتصادی سروے

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی 2025ء سے مارچ 2026ء کے دوران پنشنرز کو مختلف مدات میں مجموعی طور پر 54 ارب 29 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی ہیں، جس سے لاکھوں مستحق افراد کو مالی سہارا ملا

سروے رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، ‘اولڈ ایج پنشن’ سب سے بڑی مد رہی جس کے تحت 31 ارب 53 کروڑ 53 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے

 اسی طرح انتقال کر جانے والے بیمہ شدہ کارکنوں کے پسماندگان کے لیے ‘ورثاء پنشن’ کی مد میں 21 ارب 36 کروڑ 99 لاکھ روپے ادا کیے گئے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معذوری پنشن کی مد میں 58 کروڑ 84 لاکھ روپے اور اولڈ ایج گرانٹ کے لیے 79 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے گئے، جو ادارے کے سماجی تحفظ کے نظام میں کلیدی کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp