عالمی انسدادِ چائلڈ لیبر ڈے پر پنجاب کو جبری مشقت سے پاک کرنے کا عزم
لاہور (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی انسدادِ چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر صوبائی وزیر برائے لیبر و افرادی قوت پنجاب، محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے خصوصی پیغام میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، ہم سب نے مل کر پنجاب کو ایک ایسے خطے میں تبدیل کرنا ہے جہاں کوئی بھی بچہ مشقت نہ کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے ہاتھوں میں اوزاروں کی بجائے کتابیں ہونی چاہئیں تاکہ وہ علم کے نور سے اپنی زندگی روشن کر سکیں۔ محمد منشاء اللہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس سے ہر بچے کو محفوظ، باوقار اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھنے کے یکساں اور بہترین مواقع میسر آ سکیں۔
