June 13, 2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا مزدوروں کی فلاح و بہبود اور املاک واگزار کرانے کا فیصلہ

 ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا مزدوروں کی فلاح و بہبود اور املاک واگزار کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے سیکرٹری لیبر و چیئرمین بورڈ محمد صالح ناصر کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری بورڈ عبدالستار بگٹی نے ادارے کی کارکردگی اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی

اجلاس کے دوران محمد صالح ناصر نے ورکرز ماڈل اسکولوں میں تدریسی عمل بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے تمام عارضی اٹیچمنٹس فوری ختم کرنے کی ہدایت جاری کی اور واضح کیا کہ معیاری تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے بورڈ کی الاٹ شدہ اور غیر الاٹ شدہ جائیدادوں کا جامع سروے کرنے اور ناجائز قبضے واگزار کرانے کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محنت کشوں کو میرج و ڈیتھ گرانٹس، تعلیمی وظائف اور بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp