June 13, 2026

سپریم کورٹ کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان کی سزائے موت کالعدم کرنے کا فیصلہ

 سپریم کورٹ کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان کی سزائے موت کالعدم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کی تاریخ کے بدترین صنعتی حادثے ‘سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس’ کے مرکزی ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کر دیا ہے۔

جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو فریق بنانے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 یاد رہے کہ 11 ستمبر 2012ء کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی اس ہولناک آگ کے نتیجے میں 250 سے زائد مزدور جھلس کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp