August 1, 2026

سیسی کے  جونیئر کلرکس کے پروموشن پر تحفظات، کمشنر سیسی کا جائزہ کمیٹی بنانے کا حکم

 سیسی کے  جونیئر کلرکس کے پروموشن پر تحفظات، کمشنر سیسی کا جائزہ کمیٹی بنانے کا حکم

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ): پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) سیسی سندھ کی نمائندگی میں حالیہ ڈی پی سی  میں جونیئر کلرک سے اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ہونے والی ترقیوں کے حوالے سے متاثرہ ملازمین کا سیسی ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کے سربراہ کمشنر سیسی اور وائس کمشنر سیسی موجود تھے

متاثرہ جونیئر کلرکس نے کمشنر سیسی کے روبرو پروموشن کے عمل میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی اور تحفظات کو تفصیلاً پیش کیا۔

یونین کے سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید گبول کے مطابق  کمشنر سیسی نے ملازمین کا مؤقف ہمدردی سے سننے کے بعد یقین دہانی کروائی کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ انہوں نے معاملے کے فوری حل اور میرٹ پر کیس کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp