سیسی کے فوت شدہ ملازمین کے 25 لواحقین کو روزگار کی فراہمی، انٹرویو کا آغاز
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے
پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) سیسی کی مسلسل جدوجہد اور خط و کتابت کے نتیجے میں عرصۂ دراز سے تعطل کا شکار ڈیزیز کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت چند روز میں 25 امیدواروں کو تقرری آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
ان امیدواروں کے انٹرویو کال لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں اور انٹرویوز آج 11 جون 2026ء بروز جمعرات کو منعقد ہو رہے ہیں
سپریم کورٹ کے فیصلے اور سندھ حکومت کے احکامات کے بعد یونین نے اس معاملے کی بھرپور پیروی کی۔ صدر احمد نواز سمیجو کی قیادت میں سی بی اے انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان” اور بلاول بھٹو زرداری کے روزگار فراہمی کے فلسفے کا عکاس ہے
