پیپلز اسٹاف یونین سیسی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشنکے ملازمین کے حقوق اور جائز مطالبات کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
کمشنر سیسی کی منظوری سے پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) کی جانب سے جمع کرائے گئے دو سالہ چارٹر آف ڈیمانڈ (2025-2027) کا تفصیلی جائزہ لینے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس کمیٹی میں سیسی انتظامیہ، گورننگ باڈی کے اراکین اور پیپلز اسٹاف یونین سیسی سندھ کے نمائندے شامل ہیں پیپلز اسٹاف یونین کے شعبۂ اطلاعات سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یونین اپنے تمام ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے حقوق، مراعات اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
جلد ہی اس نو تشکیل شدہ کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں ملازمین کے مفادات اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مختلف نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
