اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی کے پینل پر طبی سہولیات نہ ملنے پر محنت کش کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ
حیدرآباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے پینل ہسپتالوں میں مناسب طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث میرپورخاص شوگر مل کے غریب محنت کش عبدالوہاب کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
عید سے ایک روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں سیسی کے پینل پر محمد میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بروقت علاج نہ ملنے پر حالت بگڑ گئی اور حیدرآباد منتقل کرنے کے دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔
مزدور رہنما شاہو پہنور نے اس سنگین غفلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیسی ہر ورکر کے عوض کارخانوں سے ماہانہ 2650 روپے وصول کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود محنت کشوں کو بنیادی علاج تک میسر نہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکل انچارجز لاکھوں روپے کی مراعات اور پٹرول لینے کے باوجود ٹھنڈے کمروں سے باہر نہیں نکلتے، اور نہ ہی محنت کشوں کا فون اٹھاتے ہیں
متاثرہ خاندان اور مزدوروں نے کمشنر سیسی نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حیدرآباد سرکل انچارج کو فوری معطل کرنے اور غریب مزدوروں کے لیے علاج کا نظام بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
