June 13, 2026

بجٹ میں مزدوروں کی کم از کم اجرت پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حبیب الدین جنیدی

 بجٹ میں مزدوروں کی کم از کم اجرت پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حبیب الدین جنیدی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر اور سینیئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے ٹریڈ یونین رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں آٹھ کروڑ محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں نہ صرف معقول اضافہ کیا جائے، بلکہ اس پر سو فیصد عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محض تنخواہ بڑھانا کافی نہیں، بلکہ وائٹ کالر ملازمین اور صنعتی مزدوروں کو علاج معالجے، تعلیم، رہائش، ٹرانسپورٹ اور بڑھاپے میں باعزت پینشن فراہم کرنا بھی ایک عوام دوست ریاست کے فرائض میں شامل ہے۔

حبیب الدین جنیدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں حکومتیں بجٹ سازی کے دوران ان بنیادی امور پر خصوصی توجہ دیں گی تاکہ ملک کے کروڑوں ملازمت پیشہ انسانوں کے معاشی مصائب اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp