سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ای او بی آئی کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے قائم مقام چیئرمین کے عہدے پر تعینات گریڈ 20 کے افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیئرمین جاوید احمد کی تعیناتی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہوگی یا پھر اس وقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ادارے کے مستقل اور نئے چیئرمین کی تعیناتی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری نہیں کر دیا جاتا۔
