July 28, 2026

جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کا مخلتف پلانٹس کا دورہ، لیبر یونین کے عہداروں سے ملاقات

 جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کا مخلتف پلانٹس کا دورہ، لیبر یونین کے عہداروں سے ملاقات

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر عبدالصمد سومرو نے اینگرو فرٹیلائزرز کے محنت کشوں کی درخواستوں اور شکایات پر کمپنی کے تینوں پلانٹس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اینگرو انتظامیہ اور پلانٹس کی تینوں لیبر یونینز کے عہدیداران سے الگ الگ تعمیری اور اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران صنعتی ورکرز کے دیرینہ مسائل، بالخصوص 5 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ، اسکلڈ  اور نان اسکلڈ  کارکناں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پلانٹس میں موجود یوریا مشینوں پر کام کی برابر کی بنیاد پر تقسیم اور دیگر تصفیہ طلب لیبر مسائل پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ محنت کشوں کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

 مزدور رہنماؤں نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ حکام ان مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp