July 24, 2026

تھرڈ پارٹی مزدور کنٹریکٹ، لیاقت علی ساہی کا وفاقی آئینی عدالت سے فل بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ

 تھرڈ پارٹی مزدور کنٹریکٹ،  لیاقت علی ساہی کا وفاقی آئینی عدالت سے فل بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ

کراچی  ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے ملک بھر میں کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے لاکھوں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سے فل بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف عدالتوں کے متضاد فیصلوں کے باعث قانونی ابہام پیدا ہو رہا ہے، جس کے حل کے لیے یکساں اور حتمی فیصلہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ نجی و سرکاری اداروں میں مستقل نوعیت کے کاموں کے لیے بھی تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے ذریعے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

 ان ملازمین کو کم از کم اجرت، سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی اور ٹریڈ یونین سازی جیسے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، جو آئینِ پاکستان (آرٹیکلز 3، 11، 25) اور آئی ایل او کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے حالیہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں محنت کشوں کے معاشی تحفظ کے لیے عدالتی مداخلت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp