July 24, 2026

فنڈز کی بندش پر سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے خلاف شدید احتجاج، مزدور تنظیم کا تحریک چلانے کا انتباہ

 فنڈز کی بندش پر سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے خلاف شدید احتجاج، مزدور تنظیم کا تحریک چلانے کا انتباہ

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  اینگرو آف سائٹ یونین کے صدر رضوان علی بھٹو اور دیگر مزدور تنظیموں نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیتھ گرانٹ، اسکالرشپ اور جہیز گرانٹ کی ادائیگیاں طویل عرصے سے روکنے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے اسے غریب بیواؤں اور یتیم بچوں کے ساتھ سنگین ناانصافی قرار دیا ہے رضوان علی بھٹو نے الزام عائد کیا کہ فنڈز کی موجودگی کے باوجود افسران اور مخصوص یونینز کی کرپشن اور ملی بھگت سے اصل حقدار دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، جبکہ ایجوکیشن سیس میں دو سال کی تاخیر سے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام زیرِ التوا چیک فوری جاری کیے جائیں، بورڈ کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور روکے گئے فنڈز پر حاصل ہونے والا سود متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے، بصورتِ دیگر صوبہ گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp