June 13, 2026

صنعتی مزدوروں کی کم از کم اجرت 80 ہزار روپے کرنے اور فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

 صنعتی مزدوروں کی کم از کم اجرت 80 ہزار روپے کرنے اور فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اینگرو آف سائٹ یونین  کے صدر رضوان علی بھٹو نے آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں صنعتی مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے 80 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تنخواہیں مزدوروں کی بنیادی ضروریات کے لیے ناکافی ہو چکی ہیں، لہٰذا شفافیت یقینی بنانے کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کی جائے۔

رضوان علی بھٹو نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ای او بی آئی پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص اربوں روپے کے فنڈز فوری جاری کریں تاکہ انہیں تعلیم، صحت اور رہائش کی سہولیات مل سکیں۔

انہوں نے سیسی سے رجسٹرڈ ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ بھی کیا تاکہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے محنت کش طبقے کو معاشی تحفظ مل سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp