July 28, 2026

مہران لیبر فیڈریشن کا ایجوکیشن فارم کی مدت میں توسیع اور سکھر آفس کی بحالی کا مطالبہ

 مہران لیبر فیڈریشن کا ایجوکیشن فارم کی مدت میں توسیع اور سکھر آفس کی بحالی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ایجوکیشن بینیفٹ فارم جمع کرانے کے لیے محض 20 دن کی مہلت دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکول بند ہیں، جس کی وجہ سے مزدوروں کے لیے بچوں کی رزلٹ شیٹ اور دستاویزات کی تصدیق کرانا ناممکن ہو چکا ہے۔

مہران لیبر فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری توسیع کی جائے اور اسکول کھلنے کے بعد مناسب وقت دیا جائے۔

مزید برآں سکھر ریجنل آفس کو فوری بحال کیا جائے تاکہ بالائی سندھ کے غریب محنت کشوں کو معمولی دستاویزی خامیوں کی درستگی اور فارم جمع کرانے کے لیے کراچی کے مہنگے سفری اخراجات اور چکروں سے نجات مل سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp