اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مجوزہ سندھ لیبر کوڈ کے خلاف مزدور تنظیمیں متحد، ترامیم کو مزدور دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ): پاکستان سینٹرل ایمپلائز موومنٹ نے حکومتِ سندھ کے مجوزہ سندھ لیبر کوڈ کو محنت کشوں کے حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی متنازع شقوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان کے مطابق، مجوزہ کوڈ مزدوروں کے بنیادی حقوق کو کمزور کرنے اور ٹریڈ یونین کی آزادیوں پر قدغن لگانے کی ایک کوشش ہے۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیا قانون ٹھیکیداری اور کنٹریکٹ سسٹم تھرڈ پارٹی ملازمین کو فروغ دینے اور اجتماعی سودے بازی کے حق کو محدود کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے
پی سی ای ایم نے تمام ٹریڈ یونینوں اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہائیوں کی جدوجہد سے حاصل کردہ حقوق کے تحفظ اور باعزت روزگار کے لیے متحد ہوں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوانین کو کمزور کرنے کے بجائے مزدوروں کے معاشی تحفظ کے لیے مزید مضبوط بنایا جائے
