June 13, 2026

بھٹہ مزدور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر محنت کشوں کا اعلان احتجاج

 بھٹہ مزدور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر محنت کشوں کا اعلان احتجاج

فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کھرڑیانوالہ کے علاقے 77 لوکے میں پاکستان انقلابی پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی۔

جلسے میں بھٹہ مزدور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، یکم مئی کی ریلی میں شریک مزدور پر مالکان کے تشدد اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج پر شدید احتجاج کیا گیا۔

جلسے سے مشتاق احمد سلطان، شوکت چوہدری، اشفاق بٹ، رانا طاہر، صدام حسین، توقیر صادق اور چودھری اختر عباس نے خطاب کیا۔ مقررین نے الزام لگایا کہ بھٹہ مالکان کا مافیا مزدوروں پر تشدد میں ملوث ہے اور پولیس مقدمات درج کرنے یا ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے

 رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سیاسی ورکرز پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کر کے مزدوروں کو تحفظ دیا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp