سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی، ملازمین میں مایوسی کی لہر
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے دیرینہ مسائل پر غور و خوض کے لیے 4 جون 2026 کو طلب کیا گیا اہم اجلاس افسران کا کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے
اس اچانک التوا کے بعد سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائیز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد دوبارہ اجلاس بلایا جائے اور اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے
ایسوسی ایشن کے مطابق ملازمین کے حل طلب مسائل کافی عرصے سے التوا کا شکار ہیں، جن میں ٹائم اسکیل کے بقایاجات، سی پی فنڈ، میڈیکل کیسز، پینلز، ڈی پی سی اور جہیز گرانٹ جیسے اہم معاشی مطالبات شامل ہیں
اس سے قبل 2 جون کو جنرل سیکرٹریز منظور احمد، عاصم رضا، اور صدر یونائٹڈ یونین سید حسنین پر مشتمل وفد کی حکامِ بالا سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سیکریٹری بورڈ نے ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم کورم کی عدم موجودگی نے ملازمین کو ایک بار پھر سے مایوس کر دیا
