July 28, 2026

تین سال بیت گئے لیبر کالونی کے محنت کش بجلی سے محروم

 تین سال بیت گئے لیبر کالونی کے محنت کش بجلی سے محروم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی کے صنعتی علاقے گلشنِ معمار میں واقع لیبر اسکوائر کے رہائشیوں کے لیے بجلی کی بحالی کا خواب تین سال گزرنے کے بعد بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

بجلی فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کی جانب سے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ صالح سعید جمانی اور لیبر فیڈریشن کے سامنے کی گئی یقین دہانی کے مطابق 16 مئی 2026 تک بجلی بحال  ہونی تھی، تاہم وہ اس ٹائم لائن میں ایک بار پھر بری طرح ناکام کا سامنا کرنا پڑا

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث اس بار بھی محنت کش رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محنت کشوں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے

رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ بجلی تو دور کی بات، یہاں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کے بنیادی کاموں کا بھی دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ متبادل انتظام نہ ہونے سے سینکڑوں خاندان اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp