اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج، ملازمین کے واجبات سال 2012ء سے التوا کا شکار
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹیل ملز کے سینکڑوں ریٹائرڈ اور برطرف ملازمین نے اپنے دیرینہ واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرے میں بڑی تعداد میں معمر اور سینئر سٹیزن ملازمین نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور اسٹیل ملز انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے معاشی استحصال کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ پر سابق ملازمین کے گریجویٹی، فنڈز اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی مد میں لگ بھگ 30 ارب روپے کے واجبات ہیں، جو طویل عرصے سے ادا نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ملازمین کے واجبات سال 2012ء سے التوا کا شکار ہیں،
جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادارے کے پاس اربوں روپے کے اثاثے موجود ہونے کے باوجود بزرگ شہریوں کو سڑکوں پر رولانا بند کیا جائے اور ان کے تمام جائز مطالبات فوری پورے کیے جائیں۔
