کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
آئی ایل او میں رومینہ خورشید عالم کی پلاسٹک ری سائیکلنگ سیکٹر میں مزدوروں کے حقوق پر گفتگو

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِ اعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پلاسٹک ری سائیکلنگ کے شعبے میں مناسب اور محفوظ روزگار کے فروغ کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
گفتگو کے دوران غیر رسمی شعبے سے وابستہ کچرا چننے والے محنت کشوں ویسٹ ورکرز کو باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے اور طویل مدتی پائیدار نتائج کے حصول کے لیے سرکولر اکانومی کے حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ غریب اور غیر محفوظ مزدوروں کو سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
