سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
فیکٹریوں میں ڈاؤن سائزنگ اور مزدوروں کی چھانٹیوں پر لیبر قومی موومنٹ کا نوٹس
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری نے مختلف ٹیکسٹائل اور پاور لومز فیکٹریوں کے ورکرز کی جانب سے ڈائریکٹر لیبر ویسٹ راے یسین سرفراز کھرل کو باقاعدہ درخواستیں جمع کروا دیں۔ اس موقع پر پروین لطیف انصاری (پیرا لیگل لیگل ایڈ کلینک، امن گھر آفس)، فیض رسول بندیشہ اور امجد علی بسرا بھی موجود تھے۔
مزدور رہنماؤں نے نشاندہی کی کہ فیکٹریوں میں ڈاؤن سائزنگ کے نام پر مزدوروں کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں جاری ہیں، جس سے بے روزگاری کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ فیکٹری مالکان قانونی واجبات کی ادائیگی کے بغیر ہی مزدوروں کے کورڈ ملازمتیں بند کر رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر لیبر سے فوری نوٹس لینے اور مزدوروں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
