اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نیشنل لیبر فیڈریشن کا پری بجٹ سیمینار، پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور لیونگ ویج کا مطالبہ
اسلام آباد ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام شمس الرحمٰن سواتی کی صدارت میں پری بجٹ سیمینار منعقد ہوا، جس سے رحمان علی باجوہ، بیگ راج اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا
سیمینار میں وفاقی و صوبائی بجٹ کے لیے حکومت سے پٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا مقررین نے کم از کم اجرت کے بجائے مہنگائی کے تناسب سے ‘لیونگ ویج’ کا نظام لانے، تعلیمی ایمرجنسی کے تحت بجٹ جی ڈی پی کا 4 فیصد کرنے اور نجکاری کی پالیسی ترک کرنے پر زور دیا
مزید برآں سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کٹوتیاں ختم کرنے، ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کرنے، کم از کم پنشن 50 ہزار روپے مقرر کرنے اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز سمیت پنجاب میٹرو بس کے ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات بھی پیش کیے گئے۔
