June 7, 2026

وزیر محنت پنجاب کا قصور میں زیر تعمیر سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ

 وزیر محنت پنجاب کا قصور میں زیر تعمیر سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پنجاب کے وزیر محنت محمد منشاء اللہ بٹ نے قصور میں زیر تعمیر سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں تعمیراتی کام کی پیشرفت پر بریفنگ دی

صوبائی وزیر نے عمارت کے تعمیری کام کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مٹیریل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ان کے ثمرات براہِ راست محنت کشوں تک پہنچ سکیں۔ یاد رہے کہ وزیر محنت صوبے بھر میں مزدور دوست منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp