پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
گسٹا میں اہم تبدیلی نظام الدین ملک پریس سیکرٹری مقرر، یونین رہنماؤں کی مبارکباد
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا ) اوباوڑو کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تعیناتی عمل میں آئی ہے، جہاں نظام الدین ملک کو گسٹا کا پریس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے
ان کی اس تقرری پر تحصیل بھر کے اساتذہ اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہرے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے تعلیمی برادری نے سر نظام الدین ملک کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے اساتذہ کے حقوق اور تنظیمی کاز کو بھرپور تقویت ملے گی
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت اور فرض شناس شخصیت ہیں اور امید ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا بہترین تنظیمی کردار ادا کریں گے
