June 6, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا میونسپل کمیٹی کے مزدور دشمن رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان

 ملی لیبر فیڈریشن کا میونسپل کمیٹی کے مزدور دشمن رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان

 فیصل آباد  ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  اتحاد لیبر یونین سی بی اے اور ملی لیبر فیڈریشن نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کے مبینہ مزدور دشمن رویے اور مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف مشترکہ طور پر بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے

دونوں بڑی مزدور تنظیموں کے عہدیداروں نے ہنگامی اجلاس کے بعد انتظامیہ کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا حتمی وقت دے دیا ہے۔

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ وقت کے اندر ملازمین کے جائز اور دیرینہ مسائل حل نہ کیے گئے، تو شہر بھر میں صفائی ستھرائی سمیت تمام بلدیاتی خدمات کا بائیکاٹ کر کے شدید احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری چیف آفیسر اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp