June 5, 2026

سندھ بجٹ میں  مزدور کی کم از کم اجرت میں مزید اضافے پر غور، ترجمان سندھ حکومت

 سندھ بجٹ میں  مزدور کی کم از کم اجرت میں مزید اضافے پر غور، ترجمان سندھ حکومت

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ترجمان حکومتِ سندھ سکھدیو ہمنانی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آئندہ صوبائی بجٹ میں کم از کم اجرت میں نمایاں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے

 انہوں نے بتایا کہ 2008 سے اب تک سندھ میں کم از کم اجرت 6 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کی جا چکی ہے اور سندھ مسلسل 6 مرتبہ اجرت بڑھانے والا واحد صوبہ ہے۔

سکھدیو ہمنانی کے مطابق یورپی یونین کے جی ایس پی پلس پروگرام کے تقاضوں پر عملدرآمد میں سندھ سب سے آگے ہے۔ صوبے میں چائلڈ لیبر میں 50 فیصد کمی آئی ہے

 جبکہ حال ہی میں ڈومیسٹک ورکرز ویلفیئر بل منظور کر کے بچوں سے گھریلو مشقت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بینظیر مزدور و ہاری کارڈ، سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر اور اقلیتوں کی 400 سے زائد عبادت گاہوں کی بحالی جیسے انقلابی اقدامات بھی کیے گئے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp