June 13, 2026

نیلاٹ میں مزدور حقوق کا تربیتی سیشن، دفاعی و مزدور نمائندوں کی شرکت

 نیلاٹ میں مزدور حقوق کا تربیتی سیشن، دفاعی و مزدور نمائندوں کی شرکت

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ ( نیلاٹ ) میں کام کی جگہ پر مزدور حقوق کی مضبوطی اور صنفی مساوات کے عنوان سے ایک اہم اور معلوماتی تربیتی سیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے

اس سیشن میں مختلف دفاعی اداروں، نجی فیکٹریوں، کمپنیوں اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تربیتی سیشن کے دوران بنیادی مزدور حقوق، کام کی جگہ پر صنفی مساوات، پاکستانی لیبر قوانین کے تحت خواتین ورکرز کے حقوق، ہراساں کیے جانے کے سدباب اور ٹریڈ یونینز میں شمولیت سمیت سازگار ماحول کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی

 شرکاء کی فعال شرکت اور انٹرایکٹو مباحثے پاکستان میں محفوظ اور مساوی ماحول کے فروغ کے عزم کے عکاس تھے۔ انتظامیہ نے صلاحیتوں میں ہدف پر مبنی اضافے اور اس اہم مکالمے کے لیے نیلٹ کے پلیٹ فارم کو سراہا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp