پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
دیہی محنت کشوں کو ہنر دینے کے لیے عالمی اقدامات ضروری ہیں، چوہدری سعد محمد
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور آئی ایل گورننگ باڈی کے رکن چوہدری سعد محمد نے بین الاقوامی لیبر کانفرنس 2026 کے دوران لائف لانگ لرننگ اور مستقبل کے روزگار کے اہم موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش تبدیلی سے نہیں گھبراتے، بلکہ وہ پیچھے رہ جانے سے خوفزدہ ہیں
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، آٹومیشن اور تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی معیشت کے اس جدید دور میں نئے ہنر سیکھنے کے مواقع ہر کارکن تک لازمی پہنچنے چاہئیں، خصوصاً غیر رسمی شعبے، پلیٹ فارم ورکرز، خواتین، نوجوانوں اور دیہی علاقوں کے محنت کشوں کو اس کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مقررین نے واضح کیا کہ ہنر مندی اور مسلسل سیکھنے کا حق چند مراعات یافتہ افراد کی سہولت نہیں بلکہ ہر کارکن کا بنیادی حق ہونا چاہیے
اگر ہم دنیا میں ایک منصفانہ معاشی تبدیلی چاہتے ہیں تو کسی بھی محنت کش کو وقت، وسائل یا رسائی کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا، اور اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔
