June 5, 2026

نیسلے پاکستان کے محنت کشوں کا عالمی مزدور رہنما مارک لوریٹسن کو خراجِ تحسین

 نیسلے پاکستان کے محنت کشوں کا عالمی مزدور رہنما مارک لوریٹسن کو خراجِ تحسین

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  نیو ورکرز ویلفیئر یونین نیسلے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مزدور رہنما برادر مارک لوریٹسن کو عالمی مزدور تحریک، بین الاقوامی یکجہتی اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط بے لوث خدمات پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے

 برادر مارک 2017 میں انٹرنیشنل یونین آف فوڈ ورکرز کے صدر منتخب ہوئے تھے، جہاں انہوں نے دنیا بھر میں کارکنوں کی تنظیم سازی، مضبوط اجتماعی معاہدوں کی تیاری اور عالمی مزدور یکجہتی کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا

یونین کے مطابق 31 مئی 2026 کو یونائیٹڈ فوڈ اینڈ کمرشل ورکرز سے ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی مزدور جدوجہد کا ایک شاندار باب مکمل ہو گیا ہے

نیو ورکرز ویلفیئر یونین پاکستان نے ان کی طویل قیادت اور عزم کو ٹریڈ یونین تحریک کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے صحت مند اور پُرسکون مستقبل کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp