June 5, 2026

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سائے میں وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا

 آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سائے میں وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا

اسلام آباد ( لیبر نیوزکامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ بدھ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو جاری ہوگا

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تاخیر کو آئی ایم ایف کے حالیہ دورے اور سخت شرائط سے جوڑا جا رہا ہے، جس میں ایندھن اور بجلی کے نرخ لاگت کے مطابق رکھنے پر زور دیا گیا ہے

آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث جی ایس ٹی کا دائرہ کار مزید اشیاء تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھے گا اور ملک میں غذائی غربت کی شرح 43 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے.

دوسری جانب، محصولات کے غیر حقیقی اہداف کی وجہ سے ملکی صنعت کی بیرونِ ملک منتقلی اور سرمائے کے فرار کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے. بجٹ حکمتِ عملی میں جہاں جاری اخراجات اور نان آپریشنل فنڈز میں کٹوتی کی تجاویز ہیں،

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ سخت ترین معاشی پالیسیوں کے براہِ راست اثرات تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مزدوروں کی زندگیوں پر پڑیں گے. بجٹ سے قبل قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف پر مزید مشاورت کی جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp