June 6, 2026

بجٹ 2026-27 – ایف پی سی سی آئی نے 60 ارب ڈالر کا پلان پیش کر دیا

 بجٹ 2026-27 – ایف پی سی سی آئی نے 60 ارب ڈالر کا پلان پیش کر دیا

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے آئندہ وفاقی بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے پرانے طرز کا، بھاری ٹیکسوں پر مبنی بجٹ پیش کیا تو برآمدی آمدن میں مسلسل کمی آتی رہے گی.

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے مالی سال 27-2026 کے لیے برآمدات پر مبنی بجٹ تجاویز پیش کیں اور کہا کہ صنعت کاروں کو خطے کے مطابق سستی بجلی، گیس اور سنگل ڈیجٹ شرح سود فراہم کی جائے تو ملکی برآمدات کو باآسانی 60 ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے.

ایف پی سی سی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات 5.6 فیصد کمی کے ساتھ 27.9 ارب ڈالر رہ گئیں، جس میں آئندہ سال مزید 30 فیصد تک ہولناک کمی کا خطرہ ہے.

صنعتکاروں نے آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی بڑھانے کی شرط مسترد کرتے ہوئے اسے 18 سے کم کر کے 15 فیصد کرنے، سپر ٹیکس ختم کرنے اور نئے ایکسپورٹرز کو مراعات دینے کا مطالبہ کیا ہے.

مہنگائی کے پیشِ نظر صنعتی مزدوروں کی اجرت میں 15 فیصد اضافے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کی حد ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp