June 6, 2026

نئے مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے، نکاٹی

 نئے مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے، نکاٹی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی تجاویز اور مطالبات اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ خزانہ اور وزیراعظم کے سامنے پیش کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ برآمد کنندگان کا سب سے اہم مطالبہ فائنل ٹیکس رجیم کی دوبارہ بحالی ہے، کیونکہ فنانس ایکٹ 2024 کے تحت انہیں نارمل ٹیکس رجیم میں منتقل کرنے سے ایکسپورٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔

فیصل معیز نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کا دوسرا بڑا مطالبہ سپر ٹیکس کا فوری خاتمہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں ایسا سازگار ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ سرمایہ کاری، روزگار اور زرمبادلہ میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp