June 6, 2026

کینیڈا گیٹ وے ایکسپو 2026 میں پنجاب کی شرکت، صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

 کینیڈا گیٹ وے ایکسپو 2026 میں پنجاب کی شرکت، صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او رانا محمد تنویر نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران کینیڈا گیٹ وے ایکسپو اور لائف اسٹائل ایکسپو بزنس اینڈ انوسٹرز کانفرنس 2026 میں پنجاب کی شرکت اور عالمی سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور صوبے میں اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع پر بھی غور کیا، تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp