June 5, 2026

ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی اور خریداری فریم ورک کا جائزہ، بیرک گولڈ کا وفد پاکستان پہنچ گیا

 ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی اور خریداری فریم ورک کا جائزہ، بیرک گولڈ کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  بلوچستان کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کے سیکیورٹی پروٹوکولز اور خریداری کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیرک مائننگ کارپوریشن کا اعلیٰ سطح کا نمائندہ وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے

 یہ وفد مائننگ کے لیے جدید ترین آلات کی خریداری اور کمپنی کے قرضہ جات کے فریم ورک کو وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت کرے گا۔

منصوبے میں شراکت دار ادارے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک کے مطابق، کینیڈا میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں قرض دہندگان نے موجودہ سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مزید مالیاتی اداروں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وفد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور اضافی فنڈز کی ضرورت کا تعین کر رہا ہے، تاہم منصوبے کو سیکیورٹی فراہم کرنا مکمل طور پر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ ریکوڈک کمپنی میں 50 فیصد شیئرز بیرک کارپوریشن اور باقی 50 فیصد وفاق اور بلوچستان کے پاس ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp