June 6, 2026

خانیوال چیمبر کا بجٹ میں کیپسیٹی چارجز ختم کرنے کا مطالبہ

 خانیوال چیمبر کا بجٹ میں کیپسیٹی چارجز ختم کرنے کا مطالبہ

خانیوال ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) خانیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے بجلی کے ٹیرف اور بھاری کیپسیٹی چارجز میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

 تاجروں اور صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کے باعث فیکٹریاں، ٹیکسٹائل یونٹس، چھوٹی صنعتیں اور زرعی شعبہ شدید بحران کا شکار ہیں، جس سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقت کھو رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صنعت اور زراعت کو بچانے کے لیے آئی پی پیز  کے معاہدوں پر فوری نظرثانی کرے اور بجلی کے بلوں سے ناجائز کیپسیٹی چارجز کا خاتمہ کرے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ وفاقی بجٹ میں ان چارجز کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرے، ورنہ ملک میں بیروزگاری اور معاشی جمود کا طوفان کھڑا ہو جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp