June 6, 2026

جبری مشقت پر امریکی سختی پاکستانی برآمداد خطرے میں

 جبری مشقت پر امریکی سختی پاکستانی برآمداد خطرے میں

اسلام آباد ( لیبر نیوز کارمرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  عالمی تجارتی مارکیٹ میں اس وقت شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے جب امریکہ نے بین الاقوامی سپلائی چین میں جبری مشقت  کے خلاف سخت ترین تجارتی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کی 60 معیشتوں پر 10 سے 12.5 فیصد تک اضافی درآمدی ٹیرف لگانے کی تجویز پیش کی ہے

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور دیگر متاثرہ ممالک اپنے ہاں بندھوا مزدوری اور جبری مشقت سے تیار کردہ اشیاء کی عالمی سپلائی چین میں منتقلی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں

امریکی حکام نے اس کمزور نفاذ کو امریکی ورکرز کے لیے غیر منصفانہ مقابلہ قرار دیا ہے۔ اس مجوزہ پالیسی پر اعتراضات کے لیے 6 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔ پاکستان میں اینٹوں کے بھٹوں اور زراعت میں مروجہ بندھوا مزدوری کے باعث اس امریکی اقدام سے ملکی برآمدات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp