June 5, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا لیبر تعاون بڑھانے پر اتفاق، آئی ایل او اجلاس کے دوران اہم ملاقات

 پاکستان اور سعودی عرب کا لیبر تعاون بڑھانے پر اتفاق، آئی ایل او اجلاس کے دوران اہم ملاقات

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ افرادی قوت چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

 یہ بات انہوں نے جنیوا میں جاری 114 ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص لیبر موبلٹی، افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ اور ہیومن ریسورس سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین شراکت داری کو بڑھا کر پاکستانی ورکرز کے لیے روزگار کے مزید بہتر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جس سے دونوں برادر ممالک یکساں مستفید ہوں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp