June 6, 2026

نئے مالیاتی بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز

 نئے مالیاتی بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان کے آئندہ مالیاتی بجٹ برائے 2026-27 کے لیے لیبر اکیڈمی اور مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے وفاقی حکومت کو اہم سفارشات ارسال کی گئی ہیں جس میں ملک میں جاری شدید مہنگائی کے پیشِ نظر محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 45,000 روپے مقرر کرنے کی پرزور تجویز دی گئی ہے

سفارشات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی، گیس اور اشیاءِ خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقے کا موجودہ تنخواہوں میں گزارا ناممکن ہو چکا ہے

مزدور رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بجٹ میں نہ صرف کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے بلکہ نجی شعبے، فیکٹریوں اور غیر رسمی ملازمین کو بھی اس قانون کے دائرہ کار میں لا کر اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس تجویز کو منظور کرتی ہے تو اس سے کروڑوں محنت کشوں کو بڑا ریلیف ملے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp