June 5, 2026

پاکستان اور اٹلی کے درمیان لیبر معاہدہ 10 ہزار پاکستانی محنت کشوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا

 پاکستان اور اٹلی کے درمیان لیبر معاہدہ 10 ہزار پاکستانی محنت کشوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد ( لیبر نیوزویب ڈیسک )  پاکستان اور اٹلی نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی منتقلی کو قانونی اور منظم بنانے کے لیے ایک تاریخی ‘لیبر موبلٹی پیکٹ پر دستخط کر دیے ہیں

اس اہم معاہدو کے تحت اٹلی حکومت نے رواں سال مختلف صنعتی اور سروسز کے شعبوں میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد پاکستانی محنت کشوں کو قانونی روزگار اور ویزے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

معاہدے کے مطابق پاکستانی ورکرز کو اٹلی کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق زراعت، تعمیرات، ہاسپیٹلٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ملازمتیں دی جائیں گی

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے سدِباب میں مدد ملے گی بلکہ باقاعدہ چینلز کے ذریعے ملک میں قیمتی زرِ مبادلہ بھی آئے گا

اطالوی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پاکستانی ملازمین کو مقامی قوانین کے تحت مکمل تحفظ، یکساں اجرت اور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp