May 28, 2026

پیپلز لیبر بیورو کا ٹیکسٹائل ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی اعلان

 پیپلز لیبر بیورو کا ٹیکسٹائل ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی اعلان

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز لیبر بیورو ضلع ملیر کی ایگزیکٹو باڈی کا ایک اہم اجلاس صدر دھنی بخش سموں کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں نومنتخب عہدیداران کا تعارف کرایا گیا اور ضلع میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی فیکٹریوں میں ملیر کے نوجوانوں کو روزگار دینے کا مطالبہ کیا گیا

اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے الکرم ٹیکسٹائل ملز کے محنت کشوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ لیبر بیورو نے خبردار کیا کہ اگر کارکنان کے واجبات فوری ادا نہ کیے گئے تو وہ پرامن احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اجلاس میں شاہراہِ بھٹو کی تکمیل پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مبارکباد دی گئی اور 22 مئی کو کاٹھور ٹول پلازہ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں ہونے والی افتتاحی تقریب میں راجہ رزاق بلوچ کی قیادت میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp