سیسی کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بحال کرنے کے اقدامات
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوشاد اختر نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی بند طبی سہولیات کی بحالی کے لیے کی جانے والی سنجیدہ اور عملی کاوشوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
نوشاد اختر نے بتایا کہ ماضی میں ہیڈ آفس کے بعض افسران کے زبانی احکامات پر ریٹائرڈ ملازمین کا مفت علاج بند کر دیا گیا تھا، جس پر حالیہ ملاقاتوں میں وفد نے آواز اٹھائی
انہوں نے کمشنر سیسی اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مسائل کے حل کے لیے مخلص ہے۔ انہوں نے سیسی کی تمام یونینز سے بھی اپیل کی کہ وہ حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ اپنے بزرگ ریٹائرڈ ساتھیوں کے جائز حقوق کی بحالی اور اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
