بیلاروس کے صدر نے پاکستانی محنت کشوں کی آمد کے تاریخی قانون پر دستخط کر دیے
مینسک( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین لیبر مائیگریشن اور روزگار کے معاہدے کی توثیق کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں
جس کے بعد پاکستانی ہنر مندوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بیلاروس جا کر قانونی روزگار حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ یہ یادداشت اگست 2025 میں اسلام آباد میں سائن ہوئی تھی۔
معاہدے کے تحت بیلاروس میں مینوفیکچرنگ، تعمیرات، زراعت، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کو کھپایا جائے گا۔ صدر لوکاشینکو نے قبل ازیں پاکستان کے دورے کے موقع پر ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک پاکستانی محنت کشوں کو قبول کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا
قانون کے مطابق بیلاروسی آجروں کو ورکرز کے لیے رہائش، ہیلتھ انشورنس اور ویزا سپورٹ فراہم کرنے کی پابندی ہوگی جبکہ ورکرز کو اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
